ابنا: ايتھنز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہزاروں، ڈاکٹروں، نرسوں اور پوليس، کوسٹ گارڈ اور فائر بريگيڈ کے اہلکاروں نے سڑکوں پر احتجاجي جلوس نکالے اور حکومت کي اقتصادي کفايت شعاري کي پاليسي کي مخالفت کا اعلان کيا-
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے ، مختلف سڑکوں سے گزرنے کے بعد پاليمنٹ کے سامنے اجتماع کيا اور دو ہزار تيرہ کے بجٹ ميں سرکاري ملازمين کي تنخواہوں ميں کٹوتي کي پارليمنٹ کي جانب سے منظوري کي مذمت کي - مظاہرين نے اعلان کيا کہ اقتصادي کفايت شعاري کے نئے منصوبے پر عمل در آمد سے عوام پر سخت دباؤ پڑے گا اور ملک ميں ايک طرح سے جديد بردگي حکمفرما ہوجائے گي -
يونان کے دو ہزار تيرہ کے مالي بجٹ کے مطابق ٹيکسوں ميں اضافہ ہوگا اور تنخواہيں کم کي جائيں گي اور اس طرح نوارب يورو کا خسارہ پورا کرنے کي کوشش کي جائے گي - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ بہت سي رفاہي سہولتيں ختم ہوجانے کے سبب عوام پہلے سے ہي کافي دباؤ ميں ہيں اور ماہرين کا کہنا ہے کہ نئے مالي بجٹ پر عمل در آمد سے ان کي مشکلات ناقابل برداشت حدتک بڑھ جائيں گي -
رپورٹيں بتاتي ہيں کہ اس وقت عوام کي معيشتي مشکلات اس حد تک بڑھ چکي ہيں کہ وہ ضرورت کي دوائيں خريدنے پر قادر نہيں ہيں -
بين الاقوامي مالياتي فنڈ اور عالمي بينک نے بھي اعلان کيا ہے کہ يونان ميں بے روزگاري کي شرح تيئيس فيصد سے زائد ہوچکي ہے - اس رپورٹ کے مطابق يونان ميں دس لاکھ سے زائد افراد روزگار سے محروم ہوچکے ہيں - اس کے ساتھ ہي بہت سے تاجروں اور تجارتي کمپنيوں کو زبردست کساد بازاري کا سامنا ہے جس کے نتيجے ميں بہت سي کمپنياں بند ہوگئي ہيں اور پچيس فيصد عوام غربت کي لکير سے نيچے چلے گئے ہيں-
ڈاکٹروں اور نرسوں کے مظاہروں سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت اس حدتک مالي بحران کا شکار ہوچکي ہے کہ لوگوں کے سوشل سيکورٹي انشورنس کے تحت علاج معالجے اور دواؤں کي قيمت کي ادائيگي پر بھي قادر نہيں رہي ہے جس کے سبب دواخانے سوشل سيکورٹي انشورنس کے نسخوں پر دوائيں دينے سے گريز کرتے ہيں -
يونان کے دواخانوں کي يونين نے اعلان کيا ہے کہ حکومت نے تين مہينے سے سوشل سيکورٹي انشورنس کے نسخوں پر دي جانے والي دواؤں کي قيمت ادانہيں کي ہے اس لئے اب دواخانے اس طرح کے نسخوں پر دوائيں نہيں دے سکتے.
.....
/169